لاہور (نیوزرپورٹر) سیشن کورٹ نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کیس میں رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رجب بٹ ،ندیم مبارک کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔