• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، گاڑیاں و دیگر سامان لوٹ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ میں مدثر سے 3 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں دلاور سے 3لاکھ 40ہزار نقدی اور موبائل فون۔ اسلام پورہ میں عثمان سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,گلشن اقبال میں فائق سے 3لاکھ 10ہزار اور موبائل فون۔ شالیمار میں شبیر سے3لاکھ نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گارڈن ٹاون اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ لاری اڈا اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید