• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کرنا چاہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی اور ڈپٹی میئر سلمان عبد اللہ مراد نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں قائم ہونے والے لوکل گوررنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے پہلے دفتر کا افتتاح کردیا میئر کراچی نے دفتر کے افتتاح پر دعا بھی کی افتتاحی تقریب میں بلدیاتی امور کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دفتر کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے پر پوری لوکل گوررنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا،تقریب میں نظامت کے فرائض عبوری کمیٹی کے رکن محمد علی حفیظ نے ادا کیئے ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی نے ایسویسی ایشن کے تمام ممبران کو نئے دفتر کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے باتیں کرنے کے بجائے عملی اقدامات کیئے جائیں، لوکل گوررنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان کو ہیلتھ انشورنش یا لائف انشورنس فراہم کرنے سے متعلق ان کی تجویز پر عمل کیا جائے گا ، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کا ادارک ہے جیسے حل کرنے کیلئے کاوشیں کی جاتی رہینگی ،تقریب میں لوکل گوررنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی پہلی منتخب عبوری کمیٹی کے ارکان سلیمان سعادت خان ، طاہر عزیز ، محمد علی حفیظ ، فرید عالم، راشد صدیق ، طلحہ مخدوم اور شعیب مختار نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید