کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہاہے کہ غزہ کے نام پر نام نہاد امن بورڈ میں شمولیت پاکستانی عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف اور فلسطینی عوام کی جائز حقوق کی جدوجہد کو ناکام کرنے کی ایک ناکام سازش ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ، امن کے نام پر قائم کیا گیا یہ نام نہاد بورڈ درحقیقت ایک سیاسی فریب ہے جس کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے بلکہ بالواسطہ یا بلا واسطہ اسرائیل جیسی غاضب اور ناجائز ریاست کو جواز فراہم کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے، پاکستانی قوم کا یہ موقف واضح ہے کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اور نہ ہی کسی ایسے اقدام کی حمایت کی جا سکتی ہے جو اس سمت میں پیش رفت کا باعث بنے۔