• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا، فیکٹری کے ویئر ہاؤس میں آگ، کیمیکل اور دیگر سامان خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری کے ویئرہاوٌس میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا کیمیکل اور دیگر سامان خاکستر ہوگیا،تفصیلات کےمطابق آگ نے پورے ویئر ہاؤس کواپنی پلیٹ میں لے لیا، اطلاع پر کےایم سی اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پرپہنچا، تین اطراف سے فوم اور پانی کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی اور دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا جانی نقصان نہیں ہوا ، ویئر ہاؤس کی ٹین کی چادروں سے بنی چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا، آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈی سی کیماڑی امیر فضل نے بتایا کہ ویئرہاؤس میں آگ لگنے کی اطلاع 10 بجکر35 منٹ کے قریب ملی تھی اور ابتدائی طور پر 15 منٹ میں کے ایم سی کی چار اور 1122 کی 2 فائر ٹینڈرز موقع پرپہنچے، فائر بریگیڈ کے عملے نے پہلے ویئرہاؤس میں کام کرنے والے 16 ورکرز کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پرمنتقل کیا ، فیکٹری میں کام کرنے والے ورکرزکی تعداد ڈھائی سو کے قریب ہے،اطراف کی فیکٹریوں ، گھروں اور پیٹرول پمپ کوبھی محفوظ کیا گیا ، ابتدائی معلومات کےمطابق ویئرہاؤس میں آگ چھت پرلکڑی کے پائلٹ میں لگی تھی، ویئر ہاؤس میں فائر سیفٹی کے اقدامات موجود تھے جسے فوری استعمال کیا گیا،چیف فائرآفیسر ہمایوں خان نے بتایاکہ جب فائر بریگیڈ کا عملہ ویئر ہاؤس پہنچا تو آگ کی شدت زیادہ تھی جس پر مزید فائر ٹینڈرز اور باؤزرکو طلب کیا گیا ، واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کا بیک اپ فراہم کیا گیا،سندھ انچارج ایمرجنسی ریسکیو 1122 سعد بھٹو نے بتایا کہ ویئر ہاؤس میں فائر ہائیڈرنٹ موجود تھے اور ویئرہاؤس کی ٹیم نے پہلے خود آگ بجھانے کی کوشش کی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید