• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی طور پر آتشبازی کا مواد ذخیرہ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) رینجرز اور پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر میرج لان سے 4 ملزمان محمد فاروق، محمد حنیف، بلال کریم اور دین محمد کو گرفتار کرکے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا 700 کلوگرام فائر ورکس کا مواد برآمد کرلیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق مذکورہ آتش گیر مواد مفرور ملزم محمد حنیف عرف پٹاخہ کا ہے، 6 اگست 2025 کو آمنہ پلازہ ایم اے جناح روڈ میں محمد حنیف عرف پٹاخہ کے ہی غیرقانونی فائر ورکس کے گودام میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید