کوئٹہ(این این آئی ) جامعہ عربیہ ترتیل القرآن زکریا میں انگلش اور کمپیوٹر کورسز کے دورانیے کے اختتام پر تقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی جس میں کامیاب طلباء کرام کو جامعہ کی جانب سے اسناد دی گئیں تقریب سے مولانا عنایت اللہ آغا مولانا محب اللہ اور مولانا سید محمد ابراہیم آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ دین اسلام کے مضبوط قلعے اور علم کے مراکز ہیں جو نسل نو کی دینی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم سے بھی آراستہ کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں دینی اور جدید تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان نہ صرف باکردار مسلمان بنیں بلکہ معاشرے کے مفید فرد بھی ثابت ہوں انہوں نے جامعہ کے ذمہ داران کو اس کامیاب تعلیمی پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی اور طلباء کی محنت و لگن کو سراہا انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ حاصل کردہ علم کو دین اور قوم کی خدمت کے لئے بروئے کار لائیں اور اخلاص دیانت اور استقامت کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں۔