سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنا ہاؤس ان آرڈر رکھے،پارٹی پانچ ،6 گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے جو ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں، رات علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ پارٹی میں نمبر دو بندوں کی کمی نہیں،قوم میں جو دو نمبر اشخاص ہیں وہ سارے کے سارے پی ٹی آئی میں جمع ہوچکے ہیں چاہیے وہ بیرون ملک ہیں یا اندرون ملک۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے ان کو اپنی پارٹی پر توجہ دینی چاہیے،ان کو حکومت کی طرف سے ٹائم آؤٹ لے کر اپنے معاملات کو بہتر کرنا چاہیے پھر احتجاج کریں۔