• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپسٹین کے سیاستدانوں، کاروباری اور عالمی شخصیات سے روابط، نئی تفصیلات جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) ایپسٹین کے سیاستدانوں، کاروباری شخصیات اور عالمی شخصیات سے روابط، نئی اہم تفصیلات جاری، بدنام زمانہ جنسی مجرم نے مشرق وسطیٰ میں بھی اپنے سیاسی اور کاروباری روابط کا جال بچھانے کی کوشش کی۔ قطر اور مصر کے ساتھ رابطے کیے۔ شہزادہ اینڈریو، ٹرمپ، کلنٹن، بل گیٹس، مسک، ہاورڈ لٹنک، جیس اسٹیلی اور سلطان احمد بن سلیم کے خطوط اور ملاقاتوں کی تفصیلات نے عوام کے ہوش اڑادئیے۔ متعدد افراد اپنے عہدوں سے مستعفی بھی ہوچکے، چند کیخلاف برطانیہ، فرانس اور ناروے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انیس فروری 2026 کو امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین سے متعلق اندرونی دستاویزات کے اجرا کے بعد ان کے سیاست، مالیات، تعلیمی اور کاروباری حلقوں کی نمایاں شخصیات سے روابط کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ سلطان احمد بن سلیّم کے خطوط میں ایپسٹین کے ذریعے خواتین اور کاروباری معاملات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جبکہ سعودی آرامکو کے ممکنہ ابتدائی عوامی حصص اور قطر میں سیاسی مشورے بھی شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید