کراچی (نیوز ڈیسک) ایپسٹین اسکینڈل، سابق برطانوی شہزادہ اینڈریو کی گرفتاری و رہائی ، سرکاری عہدے میں بدعنوانی پر کارروائی،بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ بادشاہ پولیس تحقیقات میں مکمل تعاون کرینگے، حالیہ دستاویزات سے ظاہر ہوا ہے کہ ایپسٹین کی رہائی کے بعد بھی دونوں میں قریبی رابطہ برقرار رہا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سابق شہزادہ پرنس اینڈریو کو سرکاری عہدے میں بدعنوانی کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے نام ظاہر نہیں کیا اور بتایا کہ نورفوک سے تعلق رکھنے والے ساٹھ برس سے زائد عمر کے ایک شخص کو حراست میں لے کر برکشائر اور نورفوک میں تلاشی لی جا رہی ہے۔