اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )بھارتی آبی جارحیت کے سبب کرتاپور صاحب راہداری پراجیکٹ کی مرمت اور بحالی کے کاموں کا جائزہ سیلاب سے متاثرہ کرتار پور صاحب راہداری پراجیکٹ کے بعض حصوں کی فوری بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرمت و بحالی تیز تر کرنے کے لیے دو ہفتے کے اندر کونسل اجلاس دوبارہ بلایا جا ئے گا۔ یہ فیصلہ وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت کرتار پور صاحب گردواہ گورننگ کونسل کےآٹھو یں اجلاس میں کیاگیا۔