اسلام آباد (مہتاب حیدر/ تنویر ہاشمی)حکومتِ پاکستان اور ریاستہائے متحدہ امریکا نے ایک اسٹریٹجک معاشی اقدام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس میں نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی آپریشن، دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور ازسرِ نو ترقی کے حوالے سے امریکی جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کے ساتھ اشتراک شامل ہے۔یہ معاملہ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی قیادت میں طے کیا۔ اس شراکت کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں حکومتوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے ذریعے باہمی تعاون کو باضابطہ شکل دی گئی۔مریکا کی جانب سے جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کے منتظم ایڈورڈ سی فورسٹ اور پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔