اسلام آباد (اسرار خان) بھاشا ڈیم کی تکمیل میں 3.5 رب ڈالر کی کمی سے سیلاب کے سنگین خطرات، واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی قلت کے باوجود بھاشا ڈیم 21 فیصد اور داسو ہائیڈرو پاور 30 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ پاکستان کی سینیٹ نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے سب سے اہم منصوبے، دیامر بھاشا ڈیم میں 3.5 ارب ڈالر کے فنڈز کی کمی اور دریاؤں کے کناروں پر بڑھتی ہوئی تجاوزات سیلاب کے خطرات کو مزید سنگین بنا رہی ہیں۔ دریں اثنا، حکام کا کہنا ہے کہ بھارت دہائیوں پرانے سندھ طاس معاہدے کو ’’معطل‘‘ تصور کرتا ہے،تاہم اسلام آباد نے اس دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔