اسلام آباد(مہتاب حیدر) منتخب کاروباروں، بشمول آن لائن فروخت، کی حقیقی آمدن کا اندازہ لگانے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو الیکٹرانک انوائسنگ ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کے ذریعے بورڈ کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کریں تاکہ انکم ٹیکس کے لیے ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جا سکے۔