کراچی (نیوز ڈیسک) پوڈکاسٹر ٹکر کارلسن کو اسرائیلی حکام نے حراست میں لے لیا، واقعہ امریکی سفیر سے انٹرویو کے بعد اسرائیلی ائیرپورٹ پر پیش آیا۔ اسرائیلی حکام نے کارلسن کے حراست کے دعوے کی تردید کی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق دائیں بازو کے پوڈکاسٹر ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سفیر سے انٹرویو کے بعد اسرائیلی ائیرپورٹ پر انہیں اور ان کی ٹیم کو حراست میں لیاگیا، تاہم امریکی سفارتخانے اور اسرائیلی حکام نے اس مؤقف کو مسترد کر دیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق کارلسن اسرائیل بن گورآن ائیرپورٹ پہنچے جہاں وہ امریکی سفیر کا انٹرویو کرنے آئے تھے۔