• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا میرٹ پر بھرتی یقینی بنانے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی افراد کے لئے اے آئی جاب پورٹل اور شکایتی نظام کی منظوری، میرٹ پر بھرتی یقینی بنانے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں خصوصی افرادکے لئے روزگار کے مواقع اور ادارہ جاتی معاونت کو مؤثر بنانے کے مقصد سے اسپیشل ایمپلائمنٹ ایکسچینج جاب پورٹل اور شکایات کے ازالے کے نظام کی تیاری کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ بروز جمعرات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا۔، وزیراعلیٰ سندھ نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی اور ادارہ جاتی معاونت کے ذریعے خصوصی افراد کو بااختیار بنانا ’سندھایمپلائیمنٹ آف پرسنز وتھ ڈس-ایبلٹیز ایکٹ 2018ء کا بنیادی ستون ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ڈی ای پی ڈی طاحہٰ احمد فاروقی، سکھر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس (سکھر آئی بی اے) کے وائس چانسلر پروفیسر آصف احمد شیخ، پرو-وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمن سومرانی ،ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس پروفیسر مجتبیٰ شیخ، کنسلٹنٹ ڈی ای پی ڈی عبدالصمد چنا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید