• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی ہدایت، فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے استعفیٰ دیدیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کی ہدایت پرپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ تاہم مستعفی ہونے سے قبل انہوں نے نطم وضبط کی خلاف ورزی پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی عائد کردی، وہ پابندی کے دوران ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی نہیں کھیل سکیں گے،لاہور میں میڈیا کانفرنس میں انہوں نے پر و ہاکی لیگ میں ناقص رہائش اور بد انتظامی کا سار ملبہ پاکستان اسپورٹس بورڈ پر ڈال دیا اور کہا کہ آسٹریلیا میں ہاکی ٹیم کے ساتھ بد انتظامی کے واقعے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے کمیٹی بناکر تحقیقات کرنے کی درخواست ہے،تاکہ اصل حقائق اور ذمے دار سامنے آسکیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی کے لیے 25 کروڑ روپے ریلیز کیے تاہم پرو لیگ کے لیے فنڈز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پاس تھے جو معاملات سنبھالنے میں ناکام ہوا۔ طارق بگٹی نے کہا کہ پورا شیڈول رانا مجاہد نے اسپورٹس بورڈ کے سامنے رکھا تھا، ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ دورہ آسٹریلیا میں سب مینیج کرتے، آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پی ایس بی نے رقم وقت پر ادا نہیں کی، کہا گیا کہ 2 ماہ لگیں گے، 6 سال بعد ہماری پرو لیگ میں انٹری ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید