• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرولیگ بدانتظامی، ہاکی فیڈریشن قصور وار قرار، پوری انتظامیہ تبدیل

کراچی (نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں قیادت کے استعفوں، آسٹریلیا میں پرو ہاکی لیگ کے دوران مالی و انتظامی بدانتظامی اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل قومی ٹیم کے معاملات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،، ہاکی فیڈریشن قصور وار قرار، پوری انتظامیہ تبدیل کرکٹ بورڈ ٹیم کے۔۔ اخراجات اٹھائےگا،۔ حکومتی انکوائری کے بعد ہاکی فیڈریشن حکام سے استعفیٰ طلب کیا گیا، جبکہ ٹیم انتظامیہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلیاں کی گئیں۔ سابق کوچ رولینٹ آلٹمنز کو ہیڈ کوچ اور اظفر یعقوب کو کوچ مقرر کیا گیا ہے، ادھر کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سفری، رہائشی اور دیگر اخراجات کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو ارسال کردی ہے، ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ہاکی فیڈریشن کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ طارق بگٹی اور سیکریٹری رانا مجاہد علی خان کے استعفوں کے بعد کھلاڑیوں کے دباؤ پر ٹیم انتظامیہ کو فارغ کردیا گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے بتایا کہ ہاکی ٹیم کے تمام اخراجات کرکٹ بورڈ اٹھائے گا، ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں ۔ ادھر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پرو ہاکی لیگ کے حوالے سے ہاکی فیڈریشن کے الزامات کو حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ نے اپنی ذمہ داریاں ادا کیں، تاہم فیڈریشن کی جانب سے انتظامی اور آپریشنل بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
اہم خبریں سے مزید