کراچی(عبدالماجد بھٹی)سوشل میڈیا پیغام میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا ، ہاکی تنازع حل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کی معاونت کر وں گا۔ پاکستان ہاکی کے بحران میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں قومی ہاکی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور تمام کھلاڑیوں کو دس دس لاکھ روپے کے چیک دیئے۔ جمعرات کومحسن نقوی سے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی ہاکی کھلاڑیوں نے پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار کے واقعات بارے میں آگاہ کیا۔ محسن نقوی نےہاکی پلئیرز کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس کا اظہا کیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر طرح اکاموڈیٹ کریں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی کے معاملات کوا سٹریم لائن کرنے میں پورا تعاون کیا جائے گا۔ محسن نقوی نےمصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کے لئے ٹکٹ۔ کٹس اور ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کا حکم دیا ہاکی کھلاڑیوں کے لئے کیمپ جمعے سے لگایا جائے گا۔ محسن نقوی نے جمعرات کی شب تک ہاکی پلئیرز کے تربیتی کیمپ کے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا اور زخمی کھلاڑیوں کا علاج معالجے فوری طور پر پی سی بی خود کرانے کی ہدایت دی۔