کراچی (نیوز ڈیسک) رپورٹس کے مطابق پین انڈیا اسٹار الو ارجن اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔ وہ اپنی اگلی فلم کے لیے تقریباً 175 کروڑ روپے بنیادی فیس وصول کر رہے ہیں، جبکہ فلم کے منافع میں حصے کو ملا کر ان کی مجموعی آمدنی 300 کروڑ روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔ فنانشل ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، الو ارجن نے اپنی اگلی فلم کے لیے منافع میں 15 فیصد حصے کا معاہدہ کیا ہے۔