اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ایف بی آر میں پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 19کے افسرمحمد شعیب قاضی نے 25سال کی مدت ملازمت پوری ہونے پر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے لی ہے، و ہ اس وقت ایڈیشنل ڈائر یکٹر ، ڈائر یکٹوریٹ آف نیشنل نیوکلیئرڈیٹکشن آرکیٹکچرکوئٹہ میں تعینات تھے ، حکومت نے ان کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواست کو فوری طور پر قبول کر لیا ہےعلاوہ ازیں کلکٹریٹ آف کسٹم آپریز منٹ ویسٹ کراچی میں تعینات گریڈ 16کے آپریزنگ آفیسرحسن ولید نے اپنے ملازمت سے استعفی ٰ دے دیا ہے، ان کے استعفے کو فوری طورپر منظورکر لیاگیا ہے۔