• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں کمرشل ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 40 فیصد سے زائد اضافہ، معیشت کو 8.4 ارب درہم سے زیادہ سالانہ فائدہ

دبئی (سبط عارف)دبئی میں کمرشل ٹرانسپورٹ سیکٹر میں40فیصد سے زائد اضافہ، معیشت کو 8.4 ارب درہم سے زیادہ سالانہ فائدہ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے کمرشل ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سال 2025 کے دوران نمایاں ترقی ریکارڈ کی گئی، جہاں لائسنس یافتہ کمپنیوں کی تعداد میں 2024 کے مقابلے میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ دبئی میں ٹریفک کے منتظم ادارے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ‏مطر الطائر کے مطابق، کمرشل ٹرانسپورٹ کے شعبے میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو سالانہ بنیاد پر تقریباً 25 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید