کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 7900 روپے اور چاندی کی قیمت میں 358 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 79 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 4933 ڈالر سے بڑھ کر 5012 ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 7900 روپے فی تولہ کے اضافے سے 5 لاکھ 23 ہزار962 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 6773 روپے کے اضافےسے 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے پر پہنچ گئی ۔