• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے مختلف شہروں میں نئے اسٹیڈیمز کی تعمیر ، بحالی

کراچی (اسد ابن حسن) حکومت سندھ کے محکمہ کھیل و امور نوجوانان نے 80کروڑ روپے کی لاگت سے سندھ کے مختلف شہروں میں نئے اسٹیڈیمز کی تعمیر اور پرانوں کی بحالی اور اَپ گریڈیشن اور بحالی کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ مذکورہ منصوبے میں ویمن اسپورٹس کلب کی تعمیر، مختلف سنتھیٹک اسپورٹس ایرینا، گراسی کرکٹ گراؤنڈز، جمز کی تعمیر اور دو فٹ بال گراؤنڈز کی تعمیر شامل ہے۔ پہلے سے تعمیر شدہ کھیل کے میدانوں کی بحالی اور اَپ گریڈیشن بھی کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید