• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، 4 زخمیوں سمیت 9 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 4زخمیوں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق ار سید تھانہ کی حدود محمد شاہ قبرستان کے قریب پولیس کا اسٹریٹ کریمنل کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زاہد علی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے 30 بور پستول اور ایک موبائل فون برآمد ہوا ، تھانہ شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی اکرام اللہ اور ساتھی حسن عرف بوجے کو گرفتار کرکے دو 30 بور پستول موٹر سائیکل اور تین موبائل فونز برآمد کئے گئے ، نیو کراچی سیکٹر 11 آئی حافظ جی مزار سروس روڈ پر پولیس مقابلے میں دو ملزمان ذکراللہ نذر اور امین جمیل زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو پستول 30بور ، ایک موٹر سائیکل، چار موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ، خدا کی بستی سیکٹر 35 میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں عادل احمد بخش کوزخمی حالت میں جبکہ ساتھی اعجاز ریاض کو گرفتار کرکے غیر قانونی پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ، جیکسن سکندر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،ایس آئی یو نے بریگیڈ میں مبینہ مقابلے کے بعدشناخت اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول، ساتھی فرار ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید