• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کا سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال سنگین نتائج کا حامل ہے، صدر آصف زرداری

تصویر، پی آئی ڈی
تصویر، پی آئی ڈی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش سنگین نتائج کی حامل ہے۔

صدر مملکت کی زیر صدارت آبی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں پانی کی دستیابی، گورننس اور آبی سلامتی پر اثر انداز ہونے والی علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق صدر آصف زرداری نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے ذریعے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کےلیے سفارتی اور قانونی اقدامات یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پانی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش سنگین نتائج کی حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کو کم سے کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، کسی بھی قسم کی لوڈ مینجمنٹ مکمل شفافیت اور پیشگی اعلانات کے مطابق کی جائے۔

صدر آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ موجودہ علاقائی حالات میں پانی کا تحفظ ایک قومی ضرورت ہے، خطے میں استحکام نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیری کوششوں اور مسلسل سفارتی روابط کے ذریعے قابلِ عمل راستہ نکالا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید