واشنگٹن ( جنگ نیوز)جیفری ایپسٹین کیس میں نیا موڑ، بل کلنٹن کا ٹرمپ سے متعلق بڑا دعویٰ، ایوانِ نمائندگان کمیٹی نے تحقیقات کے سلسلے میں بل کلنٹن اور ہیلری کے بند کمرہ بیانات کی ویڈیوز جاری کر دیں۔بل کلنٹن نے انکشاف کیا کہ ٹرمپ نے ایک موقع پر مجھ سے کہا کہ انہوں نے ایپسٹین کیساتھ کچھ بہترین وقت گزارا ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کی ایک کمیٹی نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن کے بند کمرے کے بیانات کی ویڈیوز جاری کر دیں۔رپورٹس کے مطابق کلنٹن میاں بیوی گزشتہ ہفتے کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، جہاں ان سے ایپسٹین کے ساتھ تعلقات سے متعلق سوالات کیے گئے۔بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق جاری تحقیقات میں ایک نیا موڑ تب سامنے آیا جب سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے مبینہ طور پر انکشاف کیا کہ موجودہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک موقع پر مجھ سے کہا تھا کہ انہوں نے ایپسٹین کے ساتھ کچھ بہترین وقت گزارا ہے۔