کراچی (سید محمد عسکری)عملی زندگی کی شروعات کی علامت،میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں وائٹ کوٹ تقریب، ڈاکٹر طارق رفیع اور ڈاکٹر وسیم قاضی کا طب کے شعبے میں پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے کے عزم کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں سالانہ وائٹ کوٹ تقریب منعقد ہوئی جس میں میڈیکل، ڈینٹل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے نئے طلباء کو پیشہ ورانہ سفر کے آغاز پر وائٹ کوٹ پہنائے گئے۔ یہ تقریب طلباء کے لئے طب کے شعبے میں عملی زندگی کی شروعات کی علامت سمجھی جاتی ہے اور انہیں پیشہ ورانہ ذمہ داری، اخلاق اور خدمتِ انسانیت کے اصول یاد دلاتی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن آپ سب کے لئے انتہائی خوشی اور فخر کا دن ہے۔ ڈاکٹر طارق رفیع نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی قیادت میں یونیورسٹی کی ترقی، تعلیمی معیار میں بہتری اور محدود وسائل کے باوجود انفراسٹرکچر کی ترقی کو سراہا۔