• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض ایکسچینج کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ بھی بند کر دی گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ریاض ایکسچینج کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ بھی بند کر دی گئی، ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق میسرز ریاض ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی اپنی درخواست پر کمپنی کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا ہے جس کے تحت اسے زر مبادلہ کے کاروبار کی اجازت تھی۔ اس کے آپریشنز بند ہونے کی تاریخ سے اس کی بندش عمل میں آچکی ہے۔