کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ دنیا کی بدلتی صورت حال کا براہ راست اثر پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے جس میں ہمیں نیک نیتی کے ساتھ مثبت فیصلے کرنا ہوں گے، توانائی کی بچت کے لئے اقدامات کرنا پڑیں گے، حکومت صورت حال کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لے ، منتخب نمائندوں کو بھی اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے ٹیکسٹائل صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے ،پیٹرول اور گیس کی قلت پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔