اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا، ایوان بالا کا اجلاس دو ہفتے جاری رہا جس میں قانون سازی کے ساتھ ساتھ اہم قومی معاملات پر بحث کی گئی ، جمعرات کو چیئرمین سینٹ نے اجلاس ختم ہونے پر صدارتی حکم پڑھ کر سنایا اور اجلاس غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا۔