اسلام آباد( نیوزرپورٹر)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ موٹرویز کی مرمت کے دوران کام کے بہترین معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدا یت گزشتہ روز اپنی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی کار کردگی پر منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران دی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت وزرات قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے امور پر بھی اجلاس ہوا، شہباز شریف نے ایگری کلچر روڈ میپ کے حوالے سے صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے مشاورت کا عمل مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کے حوالے سے اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ این ایچ اے کے ٹول پلازوں کی اوپن اور شفاف انداز سے نیلامی ایک احسن اقدام ہے،اجلاس کو این ایچ اے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2024 کی نسبت مالی سال 2025میں این ایچ اےکی آمدن 66.8 ارب روپے سے بڑھ کر 109ارب روپے تک پہنچ گئی۔