اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ایف بی آر کےکارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کے گریڈ17سینئر آڈیٹرحافظ محمد اعظم کی معطلی میں مزید توسیع کر دی گئی ہےا ور اب وہ مزید چار ماہ ملازمت سے معطل رہیں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ محمد اعظم10اکتوبر 2025سےملازمت سے معطل ہیں اور ان کی معطلی کی مدت میں انکوائری کی تکمیل 27جون 2026تک مزید توسیع کر دی گئی ہے۔