• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناپا نے جری مسعود زیدی کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا

کراچی(مطلوب حسین) نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس- ناپا نے جری مسعود زیدی کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہے۔جری مسعود زیدی ملٹی نیشنل اور مقامی کمپنیوں میں ایگزیکٹو لیڈر شپ کا 30 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں ، جری مسعود زیدی اس سے قبل پہلے 3M پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او اور کنٹری جنرل منیجر کے طور پر خدمات انجام دیں،ماضی میں موبل عسکری لبریکنٹس لمیٹڈ اور کیلٹیکس آئل پاکستان لمیٹڈ میں لیڈرشپ عہدوں پر بھی کام کرچکے ہیں،حال ہی میں، انہوں نے ٹیک ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور Synaptec Global کی سربراہی کی،وہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی سے مارکیٹنگ میں ایم بی اے اور ایم آئی ایس ہیں ، جری مسعود زیدی اسٹریٹجک پلاننگ، گورننس، مالیاتی انتظام اور تنظیمی ترقی میں اپنی مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں۔NAPA میں، ان کی معاونت حمزہ علی جعفری، ہیڈ آف میوزک اور بازلہ مصطفی، ہیڈ آف تھیٹر کریں گے۔