کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس کے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ نے 628اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز اور 581ہیڈ کانسٹیبلز کو اگلے عہدوں پر ترقی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ 628ترقی پانے والے اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز میں تین شہید اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز بھی شامل ہیں۔ تمام اہلکار قوانین کے مطابق دو برس کے پروبیشن پیریڈ پر رہیں گے۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ نے 138 ہیڈ کانسٹیبل جو انٹرمیڈیٹ کورس اور لسٹ ڈی میں شامل تھے ان کو مختلف کیسز اور وجوہات کی بنا پر ان کی ترقیاں نامنظور کر دی ہیں۔