• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا برطانوی شاہی جوڑے کے استقبال میں مزاحیہ انداز، "خوبصورت برطانوی دن" کا تبصرہ

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کا برطانوی شاہی جوڑے کے استقبال میں مزاحیہ انداز، "خوبصورت برطانوی دن" کا تبصرہ، وائٹ ہاؤس میں بارش کے باوجود ٹرمپ کا خوشگوار اور ہلکا پھلکا خطاب، کنگ چارلس اور ملکہ کیملا کو خراج تحسین، ٹرمپ نے اپنی والدہ کے نوجوان چارلس پر "دل آنے" کا ذکر کر کے حاضرین کو محظوظ کیا، تاریخی و ثقافتی تعلقات پر زور ،واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم اور ملکہ کیملا کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز اپنایا اور بارش کے موسم کو "خوبصورت برطانوی دن" قرار دیا۔ انہوں نے کنگ چارلس کے لہجے کی تعریف کرتے ہوئے حاضرین کو ہنسنے پر مجبور کیا اور برطانیہ کو امریکا کا قریبی ترین اتحادی قرار دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید