لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر گزشتہ روز نئی دہلی میں دستخط کر دیئے گئے۔معاہدے کے تحت نیوزی لینڈ بھارت کی 100% برآمدات پر تمام ٹیرف فوری طور پر ختم کر دے گا جس سے بھارت کو ٹیکسٹائل، ملبوسات، چمڑے کی مصنوعات، جوتے، انجینئرنگ کے سامان، فارماسیوٹیکلز، پھل، سبزیاں، کافی، مصالحے، اناج اور پروسیسڈ فوڈز پر مکمل ڈیوٹی فری رسائی ملے گی۔ نیوزی لینڈ کے تجارت و سرمایہ کاری کے وزیر ٹاڈ میک کلی ایک بڑے کاروباری وفد کے ہمراہ نئی دہلی پہنچے تھے جہاں انہوں نے بھارتی وفاقی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل کے ساتھ مل کر دستخط کئے۔