• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف کرپشن مقدمات کی سماعت سکیورٹی وجوہات پر ملتوی

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمات کی سماعت سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی۔ایران جنگ کے باعث نیتن یاہو کیخلاف سماعت پہلے ہی کافی عرصہ سے التوا کا شکار ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماعت ملتوی کرنے کی اپیل نیتن یاہو کے وکیل نے کی تھی۔اس سے پہلے 20 اپریل کو بھی سکیورٹی وجوہات کو بنیاد بناکر نیتن یاہو کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید