• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی پر تنازع، چاڈ میں جھڑپوں کے دوران 42 افراد ہلاک، فوج طلب

کراچی (نیوز ڈیسک) پانی پر تنازع کے دوران چاڈ میں جھڑپوں میں 42 افراد ہلاک ہوگئے، فوج طلب،پانی کے معاملے پر جھگڑے نے خونی تصادم کی شکل اختیار کی،دو خاندانوں کے درمیان لڑائی پورے علاقے میں پھیل گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک چاڈ کے مشرقی علاقے میں پانی کے حصول پر دو خاندانوں کے درمیان شروع ہونے والا تنازع خونی جھڑپوں میں تبدیل ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید