• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجیت ڈوول کی ابوظہبی میں شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

لاہور(خالدمحمودخالد) اجیت ڈوول کی ابوظہبی میں شیخ محمد بن زاید النہیان سے اہم ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے خلیجی ممالک میں اپنا اثرورسوخ مزید بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اہم بھارتی شخصیات کے خلیجی ممالک کے ہنگامی دوروں میں بھی تیزی آگئی ہے۔ بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول سعودی عرب کے دورے کے فوراً بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ ابوظہبی میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ان کی اہم ملاقات ہوئی۔ ڈوول نے صدر محمد بن زید کو وزیراعظم نریندر مودی کا اہم پیغام پہنچایا۔

دنیا بھر سے سے مزید