• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین نے ایران کی حمایت کے الزام میں 69 افراد کی شہریت منسوخ کر دی

منامہ (اے ایف پی)بحرین نے ایران کی حمایت کے الزام میں 69افراد کی شہریت منسوخ کر دی۔متاثرہ افراد میں زیر کفالت افراد بھی شامل حکام کا کہنا ہےیہ اقدامات قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ضروری ہیں۔ بحرین کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی حمایت اور ملک دشمن سرگرمیوں میں مبینہ شمولیت کے الزام میں 69افراد کی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ افراد ایران کے ساتھ تعلقات یا اس کی کارروائیوں کی حمایت میں ملوث پائے گئے، جن میں بعض زیر کفالت افراد بھی شامل ہیں، اس فیصلے کو انسانی حقوق کی تنظیم بہارین انسٹی ٹیوٹ فار رائٹس اینڈ ڈیموکریسی نے 2019 کے بعد سب سے بڑی اجتماعی شہریت منسوخی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ افراد کی موجودہ صورتحال واضح نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید