واشنگٹن (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) امریکی صدرکی تقریب میں فائرنگ کرنے والے ملزم نے اپنے نوٹ میں کہا تھاکہ وہ کسی غدار کے جرائم کا بوجھ نہیں اٹھاسکتا، فائرنگ کے واقعہ پرگرفتار ملزم کی مبینہ تحریر میں عائد الزامات سنانے پرامریکی صدرناراض ہوگئےاور میزبان سےکہا آپ کوشرم آنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ بیمار ذہن شخص کےان الزامات کا ان سےکوئی تعلق نہیں، وہ ریپسٹ نہیں ہیں، انہیں ایپسٹین جیسے معاملات سےمکمل طور پربری قراردیا گیا ہے،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں اسی بات کا انتظار کر رہا تھا کہ آپ یہ پڑھیں گی، کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ آپ ایسا کریں گی، کیونکہ آپ خوفناک لوگ ہیں، واقعی خوفناک لوگ ہیں۔