• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں کسی غیرملکی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی(فائل فوٹو)۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی(فائل فوٹو)۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں کسی غیرملکی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ایرانی عوام کا اختیار ہے کہ وہ اپنا نیا رہبر منتخب کریں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے مزید کہا کہ یہ صرف ایرانی عوام کا کام ہے، اس میں کسی اور کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کا صدارتی دفتر، کابینہ، پارلیمنٹ اور دیگر سیاسی ادارے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید