مقبوضہ بیت المقدس(جنگ نیوز)اسرائیلی جھنڈوں کے درمیان کھڑے ہو کر اور ویڈیو لنک کے ذریعے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نےایران کے نئے سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی بالواسطہ دھمکی دی ہے۔ جنگ کے آغاز کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ایران کے خلاف امریکہ کے ساتھ مل کر کیے جانے والے مشترکہ فوجی حملے کا دفاع کیا انہوں نے کہا کہ جنگ کا مقصد ایرانی عوام کو اپنی قیادت کا تختہ الٹنے کے قابل بنانا بھی ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ تقریباً دو ہفتوں کی امریکی و اسرائیلی فضائی بمباری کے بعد ایران اب "پہلے جیسا نہیں رہا" اور تہران کےپاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) اور باسیج فورس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اسرائیلی جھنڈوں کے درمیان کھڑے ہو کر اور ویڈیو لنک کے ذریعے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے، نیتن یاہو نے لبنان کی حزب اللہ کو نشانہ بناتے رہنے کا عزم کیا۔