• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند رات پر شہر بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس کی جانب سےچاند رات کے موقع پر شہر بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے گئے ہیں۔تمام بڑے شاپنگ مالز، بازاروں اور عوامی مقامات پر مجموعی طور پر 2544 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں ساؤتھ زون 1011، ایسٹ زون 592 اور ویسٹ زون 941 شامل ہیں۔ خواتین کی سہولت کے لیے لیڈیز پولیس بھی تعینات ہے۔اہم مقامات پر موبائل و موٹر سائیکل پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ جاری ہے۔ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنائیں تاکہ عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید