کراچی(نیوز ڈیسک)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام محفل شاہ خراسان سے نمائش چورنگی تک امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا، جس میں کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور امریکا و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صدر علامہ صادق جعفری نے ایران میں حالیہ حملوں اور ایرانی سپریم نیشنل کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی، بسیج کمانڈر محمد سلیمانی سمیت دیگر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔