کراچی( اسٹاف رپورٹر )ملیر سٹی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے دلبود گوٹھ کے قریب ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت وقار احمد ولد بشیر احمد اور زرینہ زوجہ وقار احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان کے کے قبضے سے آئس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وقار احمد منشیات خرید کر اپنی بیوی کو فراہم کرتا تھا جبکہ زرینہ مختلف علاقوں میں منشیات کی فروخت میں ملوث تھی۔