• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن عیدالفطر کی نماز جیفکو گراؤنڈ لنڈی کوتل چورنگی میں پڑھائیں گے

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن یکم شوال کو صبح 08:30بجے جیفکو گراؤنڈ نزد لنڈی کوتل چورنگی نارتھ ناظم آباد بلاکL میں عید الفطر کی نماز کی امامت کریں گے، علاوہ ازیں حافظ نعیم الرحمن یکم شوال کو ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے تحت عید ملن کی روائتی تقریب میں بھی شریک ہوں گے، عید ملن تقریب صبح 11بجے سے 1بجے دن تک جاری رہے گی جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید