اسٹاف رپورٹر ( نیو ز ڈیسک) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام شہر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولو گراؤنڈ) میں منعقد ہوگا، جہاں نماز عید صبح آٹھ بجے ادا کی اجائے گی، مولانا محمد احمد سلیمی امامت کے فرائض انجام دیں گے، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی دانیال سیال کے مطابق یہ قدیمی اور روایتی اجتماع 1958 سےپولوگراؤنڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے ا س سال پولو گراؤنڈ میں نماز عید کے لئے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں، گورنر سندھ نہال ہاشمی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میونسپل کمشنرابرار احمد جعفر، اسلامی ملکوں کے سفارتکار، سابق اور موجودہ وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیاتی اداروں کے سربراہان، سٹی کونسل ممبران، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے سربراہان اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کرے گی۔