• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، دو خواتین سمیت 3 افراد گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )درخشاں پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز 6 بخاری کمرشل ایریا لین نمبر 6 میں قائم لگژری سیلون پر چھاپہ مارا۔چھاپہ کے دوران پولیس نے موقع پر موجود افراد کو قابل اعتراض و غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں عبد الرفیع ولد محمد نذیر، فاقہ دختر نذیر اور مہوش دختر یوسف شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ نمبر 190/2026 بجرم دفعات 294/34 تعزیرات پاکستان درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید